وہ شخص مجھ  کو جیت کے ہارا  ہے اور بس

اتنا ہی زندگی کا ________خسارہ ہے اور بس


کیسے کہوں کہ اُس کا________ارادہ بدل گیا

سچ تو یہی ہے اُس نے _____پکارا ہے اور بس


دنیا کو اِس میں ____درد کی شدت کہاں ملے

آنکھوں سے ٹوٹتا ہوا_______ تارا ہے اور بس


لفظوں میں دردِ ہجر کو محسوس کر کے دیکھ

کہنے کو میں نے ______وقت گزارا ہے اور بس


اب ان  میں کوئی خواب  سجانے نہیں مجھے

آنکھوں کو انتظار________تمہارا ہے اور بس!


میں نے کہا کہ خواب میں دیکھی ہیں بارشیں

اس نے کہا کہ ایک________اشارہ ہے اور بس


    "عاطف سعید،،