Bast urdu peotry And quotes
Bast urdu peotry And quotes


چلو تحریر کرتے ہیں.....

وفا کیسے نبھانی ہے ؟؟؟

کریں پھر دستخط

اُس پر

پھرے جو قول سے اپنے

سزا اُس کو ملے رب سے

اُسے پھر سے محبت ہو.....





میرے دِل کے کسی کونے میں ، اِک معصُوم سا بچہ



بڑوں کی دیکھ کر دُنیا ، بڑا ھونے سے ڈرتا ھے






ہماری درویشی کچھ حوالوں سے مختلف ہے..

کہ اپنا حلیہ خراب حالوں سے مختلف ہے..

ہمارے والی تمام کالج میں چیختی ہے.

کہ میرے والا تمہارے والوں سے مختلف ہے




اچھا بننے کی اداکاری بھی کر لیتا ہوں..

پیار کے واسطے مكاری بھی کر لیتا ہوں..


ہم جماعت سے محبت کے بڑے فائدے ہیں..

فون پر پرچے کی تیاری بھی کر لیتا ہوں..



‏سوگ ہم اپنی تباہی کا منانے لگ جائیں

اتنے ٹوٹے بھی نہیں ہیں کہ ٹھکانے لگ جائیں


اس لیے خود کو ترے در سے جڑا رکھا ہے

کم سے کم عشق کہ آداب تو آنے لگ جائیں