heart touching urdu ghazals/romantic ghazal in urdu for lovers

فریب جب بھی دیا مجھ کو میرے دل نے دیا 


فریب جب بھی دیا مجھ کو میرے دل نے دیا 

میں کیسے کہ دوں کہ پتھر کی ایک سل نے دیا


عجب طریقے سے مجھ کو بنا لیا اپنا 

نا خود ہی مجھ سے ملے اور نہ مجھ کو ملنے دیا 



تیرے کرم کی جو بارش تھی کیسی بارش تھی 

کہ جس نے پیار کا ایک پھول بھی نہ کھلنے دیا 



رفو کروں سے ہمیشہ ہی میری جنگ رہی 

کہ چاک دل کا کبھی میں نے بھی نا سلنے  دیا 

 

جہاں پہ چھوڑ گیا تھا وہ مجھ کو پچھلے جنم میں 

پھر اس مقام سے کب اس نے مجھ کو ملنے دیا 


بہشت میں نے زمین کو سمجھ لیا یا رب

‏فریب کیسا مجھے تیرے اب چلنے دیا 


سوال میں نے کیا روز و شب میں فرق ہے کیا 

جواب چاند سے مکھڑے پہ کالے تل نے دیا 


چلو مساج میں اس کے ذرا عروج ہی تھا 

تیری انا نے مجھے ملک کس سے ملنے دیا 


 

پھانسی اھی دار  ہیں میرے لئے


پھانسی اھی دار  ہیں میرے لئے

موت کے آثار ہیں میرے لئے 



آج میرے فن کی کچھ قیمت نہیں 

مصر کے بازار ہیں میرے لئے 



اب مجھے اس پار ہی جانا ہے 

پل یہ سب بیکار ہے میرے لیے   



جن کو اپنا گھر سمجھتا تھا کبھی 

بس درودیوار ہیں میرے لئے 



آنے والے کل کی خبریں تیرے نام 

کل کے سب اخبار ہیں میرے لئے 




جتنے تمہاری یادوں کے زخم تھے 

اب گل و گلزار ہیں میرے لئے 



کوئل بلبل   سب تیرے لیے 

آنسوؤں کے تار ہیں میرے لئے 




خوبصورت لوگ سب تیرے لیے 

کیسے کیسے یار ہیں میرے لئے 



گل تیرے بھرے گلشن تیرے 

اب رہے کا حصار ہے میرے لیے 



زندگی کے پہر میں یادیں تیری 

بس یہی پتوار ہے میرے لیے