Ap Log bhot bhater hany Allah ka shukar Ada karny,islamic stories in urdu,best islamic stories in urdu
Ap Log bhot bhater hany Allah ka shukar Ada karny,islamic stories in urdu,best islamic stories in urdu

  • "آپ بہترین ہیں، ہر حال میں رب کا شکر ادا کیجئے"


آپ ہمت ہارنے لگے ہیں۔ اپنی قسمت پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ کہ "

کاش میں نے ماضی میں اس طرح کیا ہوتا!!!"

یا

 "کاش میں اس طرح نہ کرتا!!"

 اپنے ماضی پر نادم اور مستقبل کے حوالے سے خوف کا شکار ہیں۔ نا امیدی و مایوسی اور خوف نے آپ کے دل میں ڈیرے ڈال دیے ہیں۔ دوسروں کو دیکھ کر یہ سوچنے پر مجبور ہے کہ "وہ آپ سے بہتر کام کر رہا ہے اور آپ نے کچھ بھی نہیں کیا؟"

اپنے آپ کو ڈی گریڈ کرنے لگے ہیں، یہی سوچنے لگے کہ میں کچھ بھی نہیں۔۔۔مجھے کچھ نہیں آتا، میں کچھ نہیں کر سکتا"


یا آپ کا کوئی قیمتی اثاثہ کھو گیا، کوئی محبوب و پسندیدہ شئے گم ہوگئی جس کے واپس ملنے کی سرے سے امید ہی ختم ہو چکی ہو، اور آپ نے اس کی خاطر بہت اذیت و درد اور دکھ سہا ہو۔

آپ کی عزیز از جان اولاد پیدا ہوتے ہی رب العالمین کے پاس چلی جائیں یا جوان اولاد اللہ کو پیاری ہو گئی ہو۔


 یا آپ محبت کرنے کے باوجود طلاق دینے یا لینے پر مجبور ہو کر زندگی بے دلی سے جینے لگے ہیں۔ آپ کا کوئی پیارا تقدیر میں لکھے ہوئے کسی حادثہ کا شکار ہوگیا۔

یا دو محبت کرنے والے دل جو اللہ کے لئے نکاح جیسے مقدس رشتے میں بندھے کے بعد ان میں سے کوئی ایک دوسرے سے جدا ہو کر اس جہاں میں پہنچ گئے جہاں سے کوئی دوسرا لوٹ کر نہیں آتا۔ 


لیکن! ذرا یہ بات بھی سوچیئے؛

کہ جس بندے بندی کو دیکھ کر آپ اپنے آپ کو ڈی گریڈ کرنے لگے ہے، خود کو قدر و محبت اور عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھ رہے، اپنی قدر کرنا بھول گئے، اپنے آپ کو اکیلا چھوڑنے پر صرف اسی وجہ سے کہ آپ کی قسمت اچھی نہیں، دوسرے بہترین ہے اور آپ نہیں۔۔۔ 

لیکن کیا آپ نے یہ سوچا کہ آپ کے پاس اس وقت جو دولت و نعمت ہے وہ کسی دوسرے کے پاس نہیں!!!

آپ جو ہے وہ کوئی دوسرا نہیں!!


 شکر کیجئے؛

کیوں کہ آپ جس حال میں بھی ہے رب کا ہر وقت شکر ادا کرتے رہنا چاہیے کیوں کہ کتنے لوگ ایسے ہے وہ ان نعمتوں کے لیے ترس رہے ہیں جو اس وقت آپ کے پاس موجود ہیں۔ ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ جو نعمتیں آپ کے پاس ہے اس پر راضی ہو جائیے۔ حدیث مبارکہ کا مفہوم دین میں اپنے سے اوپر والوں کو دیکھنا چاہیے، اور دنیاوی لحاظ سے اپنے سے نیچے والوں کو۔


 یہ دنیا ایک آزمائش کا گھر ہے۔ یہاں سب فانی ہے، ایک اللہ باقی ہے۔ آپ محبوب شئے کے گم و کھو جانے یا جدا ہو جانے کی صورت میں انا للّٰہ وانا الیہ رجعون کا ورد کرتے ہیں، تقدیر پر راضی ہو کر اللہ تعالیٰ سے بہترین کی امید رکھتے ہیں۔۔۔ صبر کرتے ہیں اور صبر تو وہی ہوتا ہے جو شروع میں کیا جائے تو یقین کیجئے آپ کے لیے رب کے پاس بہت بڑا انعام ہے جس کے آپ مستحق ہے۔  اسی طرح بالکل مومن کی مثال کہ دنیا کی زندگی اس کے لیے قید خانہ ہے۔ کیونکہ یہاں اسے طرح طرح کی آزمائش میں سے گزار کر اس کا امتحان لیا جاتا ہے۔ کسی کو دے کر آزمایا جاتا ہے اور کسی سے لیکر۔۔۔

کیوں کہ رب العالمین نے قرآن مجید میں واضح طور پر فرمایا کہ تم میں سے بہت سے لوگوں کو جان، مال اور اولاد وغیرہ کے ذریعے آزمایا جائے گا۔ لیکن آپ پریشان مت ہوئیے۔ 


خوش ہو جائیے؛ 

کیوں کہ آپ خوش قسمت ہے۔ آپ بہترین انسان ہیں۔ اپنی قدر کیجئے، خود کو کبھی تنہا مت چھوڑئیے۔ آپ جیسے بھی ہے خود کو ویسے ہی قبول کیجئے۔ مقاصد بنا کر کرنے کے لیے ڈٹ جائیے۔ کیوں کہ آپ ایک باہمت اور بہادر انسان ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے محبوب بندے اور پیارے بندوں میں شامل ہے۔ جن پر انعامات کی بارشیں برسانے کا رب نے وعدہ کیا ہے۔

 یہ آزمایا جانا بھی بہت بڑی نعمت ہے، اس آزمائش کے بعد رب نے مومن کے لیے آگے آسانی اور انعامات رکھے ہوئے ہیں۔ جب اللہ تعالٰی کسی سے اس کی پسندیدہ شے لیتے ہیں جو بندے کو بہت مرغوب و محبوب ہوتی ہے اس تکلیف کے بدلے جو اس نے اٹھائی۔۔۔ اللہ تعالیٰ اجر عظیم عطا فرماتے ہیں۔ مومن کو کانٹا چبھنے پر بھی نیکی دی جاتی ہے۔


 توامید رکھیے؛

خوش ہو جائیے کیونکہ جو بندہ رب کی رضا میں راضی رہتا ہے شکر گزار ہوتا ہے، تو اللہ تعالیٰ خوش ہو کر اسے شکر ادا کرنے پر مزید نعمتوں و رحمتوں کی بارشیں برسادیتے ہیں۔ مستقبل کا خوف آپ کو پریشان کرے گا اسی لیے آپ حال میں جئیے، اللہ کی رضا میں راضی رہئیے۔۔۔ اچھے کی امید رکھیے۔ اپنی صلاحیتوں کو پہچان کر انھیں پالش کی کیجئے۔


یقین کیجئے کہ آپ کو بہترین صلہ ملنے والا ہے۔ آپ بہترین نعم البدل سے نوازے جانے والے ہیں۔ آپ ضرور نوازیں جائیں گے کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنے وعدے کو ضرور پورا کرتے ہیں۔ جب ام سلمہ کو اپنے شوہر ابو سلمہ سے بہترین نعم البدل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صورت میں عطا ہوتا ہے تو وہ آپ کو بھی ضرور عطا کرے گا۔

اولاد کے فوت ہونے پر صحابیہ رسول کو بہترین نیک اولاد سے نوازا تو وہ آپ کو بہترین اولاد سے نوازے گا۔  غرض جو بھی شئے آپ کی گم ہوئی وہ اللہ وہی چیز یا بہترین کی صورت میں لوٹانے پر  قادر ہے۔  اللہ تعالیٰ سے ہر مانگتے رہئیے، صبر و شکر کا پیکر بن جائیے اللہ تعالیٰ آپ کو بہترین سے بہترین کی طرف لے کر جانے والا ہے۔


#مریم_حسن_میانوالی